فیصل آباد کے نواحی علاقے سمندری میں خواتین نے گاہک کا روپ دھار کر دکاندار کو چونا لگا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق نوسر باز خواتین کپڑے کی دکان میں خریداری کرنے کا بہانہ بنا کر داخل ہوئیں اور طرح طرح کے قیمتی سوٹ نکلوا کر دیکھتی رہیں ، دونوں خواتین نے دکاندار کو باتوں میں لگا کر 10 سوٹ چوری کر لیے ، چوری ہونے والے کپڑوں کی مالیت 40 ہزار روپے سے زائد ہے ۔ دکاندار نے سوٹ غائب دیکھے تو سی سی ٹی وی فوٹیج نکال کر دیکھی جس کے بعد خواتین کی نوسربازی کا علم ہوا۔