قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں نگران حکومت کے وزیر بلال افضال کو بھی شامل کر لیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے اہم فیصلہ سامنے آیا جس کے تحت نگران دور حکومت وزیر رہنے والے بلال افضال کو بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔
بلال افضال کو پاکستان جونیئر اور سینئر سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
قومی سلیکشن کمیشن میں سابق کرکٹرز عبدالرزاق، اسد شفیق، محد یوسف، وہاب ریاض کپتان اور کوچ شامل ہیں۔
حسن چیمہ کو بطور ٹیم مینیجر اور ٹیم اسٹریٹیجی رکھا گیا ہے جبکہ وہ اس سے قبل بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے۔
علاوہ ازیں ڈاٸریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے ہیں۔