صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو طلب کرلیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو سہ پہر چار بجے بلایا گیا ہے۔ یہ سولہویں قومی اسمبلی کا دوسرا جلاس ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن ایک بار پھر مخصوص نشستیں نہ ملنے کا معاملہ ایوان میں اٹھائے گی۔
قومی اسمبلی ہال کو سینیٹ الیکشن کیلئے استعمال کرنے کی تحریک کی منظوری بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی اجلاس میں معمول کا ایجنڈا بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ قومی اسمبلی ہال سینیٹ الیکشن کیلئےاستعمال کرنے کی تحریک منظور کی جائے گی۔