انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوگئی،جس سے انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی بھی دیکھ گئی تاہم بعد میں ڈالر کی قدر سنبھل گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 26 پیسے کمی کے ساتھ 278 روپے 14 پیسے پر بند ہوا۔ جبکہ پورے ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں 64 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 280 روپے 86 پیسے برقرار ہے۔