قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر معین خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کوریٹائرمنٹ کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔
سابق کپتان معین خان کا اپنے حالیہ بیان میں کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذبات کے بجائے سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔
آلراؤنڈر عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ واپسی پر رد عمل دیتے ہوئے معین خان کا کہنا تھا کہ عماد وسیم کی واپسی اچھی بات ہے۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے آلراؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے جس کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا تھا۔
فاسٹ باؤلر محمد عامر کے بارے بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ محمد عامر بہتر سمجھتے ہوں گے تو واپسی کا فیصلہ کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ان کے بیٹے اعظم خان کرکٹ کھیل رہے ہیں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کا حصہ نہیں بن سکتے۔