جنوری تا فروری 2024 ء کے دوران پاکستان سے چین کے لیے برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوری تا فروری 2024ء کے دوران پاکستان کی چین کو برآمدات 468 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔
رپورٹ میں جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ جنوری تا فروری 2024 ء کے دوران چین کو پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 5 فیصد اضافہ ہوا۔2024ء کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات 468.47 ملین ڈالر رہیں۔ جو گزشتہ سال کے 446.31 ملین ڈالر کے مقابلے میں تقریبا 5 فیصد زیادہ ہیں۔
واضح رہے کہ چین میں پاکستانی ٹیکسٹائل، چمڑے کی مصنوعات، سمندری غذا اور زرعی مصنوعات کی بہت زیادہ مانگ ہے، جس کی وجہ سے پاکستانی برآمد کنندگان اس موقع سے فائدہ اٹھا کر چین کو اپنی برآمدات کو فروغ دیں گے۔