لاہور میں اسپیشل پروٹیکشن یونٹ ( ایس پی یو ) کے اہلکار نے اپنے سنئیر آفیسر کو تھپڑ جڑ دیا۔
لاہور میں چند روز قبل سپیشل پروٹیکشن یونٹ ہیڈ کوارٹر میں تشویشناک واقعہ پیش آیا جب اہلکار نے اپنے سنئیر آفیسر کو تھپڑ جڑ دیا۔
بحث و تکرار کے دوران کانسٹیبل بابر نے سب انسپکٹر زمان کو تھپڑ مارا جس پر موقع پر موجود دیگر اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کروایا۔
ایس پی یو حکام کا کہنا ہے کہ اہلکار بابر کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کی جارہی ہے۔
دوسری جانب واقعہ کی فوٹیج بھی لیک ہو گئی ہے جس پر ایس پی یو حکام کا کہنا ہے کہ حساس عمارت کی کلوزسرکٹ فوٹیج لیک کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔