حکومت نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے وفاقی ملازمین کو خوشخبری سناتے ہوئے تمام الاونس اور پنشن ایڈوانس ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق مسیحی برداری کو تنخواہیں و پنشن 26 مارچ تک ادا کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ، ایسٹرکا تہوار31مارچ کو منایا جارہا ہے۔ اکاونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیواور ملٹری اکاونٹنٹ جنرل کومراسلہ جاری کر دیا گیا جبکہ چیف اکاؤنٹس افسراوروزارت خارجہ امور کوبھی آگاہ کردیاگیا ہے ۔