حکومت کی جانب سے مالی سال 25-2024 کے وفاقی بجٹ کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ کے تعین کیلئے اسپیشل سیکریٹری وزارت خزانہ کی زیر صدارت قائم کی گئی ترجیحاتی کمیٹی کا اجلاس آج سے شروع ہوگیا جو 30 مارچ تک جاری رہے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کمیٹی آئندہ مالی سال کے وفاقی کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ لگائے گی۔
کمیٹی رواں مالی سال کے وفاقی وزارتوں کے کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ کا بھی جائزہ لے گی جبکہ کمیٹی آئندہ مالی سال کیلئے گرانٹس اور سبسڈی کی ضروریات کا بھی جائزہ لے گی۔
کمیٹی وفاقی وزارتوں ، محکموں کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کیلئے بجٹ تخمینہ تیار کرتی ہے۔
کمیٹی حکومتی ترجیحات کے مطابق ترقیاتی بجٹ کو مختص کرنے کیلئے سفارشات بھی تیار کرتی ہے۔