وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کا انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے جس کے دوران ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں محمود احمد اور عامر بشیر شامل ہیں جبکہ ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے۔
عامر بشیر نے شکایت کنندہ کو کینیڈا بھیجنے کیلئے 40 لاکھ جبکہ ملزم محمود احمد نے شہری کو سعودی عرب بھجوانے کے لیے 11 لاکھ 40 ہزار لئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان رقم موصول کرنے کے بعد روپوش ہوگئے تھے، گرفتاری کے بعد ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔