کیٹی بندر کےماہی گیروں پرقسمت مہربان ہوگئی،بحیرہ عرب کائنرکریک میں مچھیروں کے جال میں قیمتی سات سو سوہا مچھلیاں پھنس گئیں۔
کیٹی بندر کے قریب ماہی گیروں کے جال میں پھر نہایت قیمتی اور نایاب اربوں روپے مالیت کی ’سوا‘ مچھلیاں آ گئیں۔
کوسٹل میڈیا سینٹر کے ترجمان کمال شاہ کےمطابق 3 کشتیوں کو ’سوا‘مچھلی کے 700 دانے ملے ہیں،مارکیٹ میں مچھلیوں کی مالیت ایک ارب روپےکے قریب بتائی جاتی ہے۔