وزیر اعظم شہباز شریف کے نامزد کردہ طارق بگٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف ) کے انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرکے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کا خصوصی اجلاس پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوا جس میں پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔
کانگریس کے 93 میں سے 62 ارکان نے طارق بگٹی کے حق میں ووٹ دیا ۔
نو منتخب صدر نے کہا فیڈریشن کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ، وزیراعظم کو ہاکی کی ترقی کے پلان سے آگاہ کرینگے۔
طارق بگٹی نے کہا ہاکی کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروے کار لائیں گے، عید کے بعد ہاکی کا بڑا ٹورنامنٹ کوئٹہ میں ہوگا، متوازی فیڈریشن بنانے کی کوشش والوں سے پوچھ گچھ کی جائے گی اور ایسی کوشش کرنیوالوں کو صفائی کا ایک موقع دیا جائے گا۔