نو مئی کے اشتہاری حماد اظہر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
حماد اظہرنے دو صفحات پر مشتمل استعفیٰ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ، انہوں نے قائم مقام صدر اور جنرل سیکرٹری پنجاب کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
اپنے پیغام میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بطور کارکن پی ٹی آئی کے لیے کام کرتا رہوں گا۔
حماد اظہر نے کہا کہ بہت سوچ وبچار کے بعد استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ حماد اظہر نو مئی واقعات میں اشتہاری ملزم ہیں۔