پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان سعید احمد انتقال کر گئے۔
بدھ کے روز قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹ سعید احمد 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
سعید احمد نے پاکستان کی جانب سے 41 ٹیسٹ میچ کھیلے جبکہ تین میچز میں کپتانی بھی کی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) محسن نقوی کی جانب سے سعید احمد کے انتقال پراظہار افسوس کیا گیا۔
سعید احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار 991 رنز بنائے اور 22 وکٹیں حاصل کیں۔
پی سی بی کے مطابق سعید احمد نے 1958 سے 1973 تک قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔