اینٹی کرپشن عدالت راولپنڈی نے چکول کے سابق تحصیلدار نجف حمید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔
اینٹی کرپشن عدالت نے نجف حمید کی ضمانت دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی۔ درخواست ضمانت پر فیصلہ اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت کے جج علی نواز بکھر نے سنایا۔
عدالت نے ضمانتی مچلکے داخل کرانے پر اُن کی رہائی کی روبکار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
نجف حمید کے خلاف اینٹی کرپشن نے یکم اگست دوہزار تئیس کو مقدمہ درج کیا تھا۔ نجف حمید اٹھارہ مارچ کو عدم پیروی پر ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار ہوئے تھے۔