آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے لیے ایل این جی مہنگی کردی۔
اوگرا نے مارچ کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ایل این جی کی قیمت میں 0.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومہنگی ہوگئی، سوئی نادرن کےلیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔
سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.09 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہونے کے بعد ایل این جی کی نئی قیمت 13.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔
یاد رہے کہ فروری میں سوئی نادرن کےلیےقیمت 12.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر جبکہ سوئی سدرن کیلئے فروری میں قیمت 12.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔