عالمی و مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپےبڑھ گئی، 24 قیراط فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 27 ہزار 8 سو روپے ہوگئی۔
اس کےعلاوہ 429 روپے بڑھکر 10 گرام سونے کےبھائو 1 لاکھ 95 ہزار 302 روپے ہوگئے، دوسری جانب انٹر نیشنل مارکیٹ میں 5 ڈالربڑھکرفی اونس سونے کےریٹ 2178 ڈالر ہوگئے۔
گزشتہ روز ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔