سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اینٹی منی لانڈرنگ ریگولیسشنز میں ترمیم کر دی ہے۔
ایس ای سی پی رپورٹس کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ ریگولیشنز میں ترمیم کا مقصد انسداد منی لانڈرنگ سےمتعلق ریگولیٹری فریم ورک کومؤثربناناہےخصوصی افراد کےاکاؤنٹ کھولنےسےمتعلق جانچ پڑتال کےتقاضوں میں ترامیم کرناہے۔
ایس ای سی پی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بینک اکاؤنٹ تین سال بند رہنےپرغیرفعال قرار دیا جائےگایہ ترامیم مالیاتی نظام کوغیرقانونی سرگرمیوں سےبچانے میں مدد گارہوگی۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ منی لانڈرنگ کنٹرول کرنےدہشتگردی کی مالی معاونت سےنمٹنےمیں مدد ملےگی۔اورنیشنل رسک اسسمنٹ کی بنیاد پر تکنیکی تعمیل کا جامع جائزہ لیا گیاہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ صارف کی جانچ پڑتال کے لیے فریق ثالث پر انحصار سے متعلق اضافی دفعات شامل کی گئی ہیںریگولیٹڈ افراد اور ذیلی اداروں کی بین الاقوامی شاخوں کے متعلق اضافی ضوابط شامل کیں گئیں ہیں۔
Amendments to SECP AML CFT Regulations 2020. Dated 21th September 2023 by Farhan Malik on Scribd