چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے وزیراعظم شہبازشریف کے پیغام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں ۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ’لی جیان زاو‘ نے کہاہے کہ چین وزیراعظم شہبازشریف کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہے،پاک چین اقتصادی راہدداری اہم فلیگ شپ منصوبہ ہے،پورٹس،ٹرانسپورٹ،توانائی اور صنعت کے شعبہ میں باہمی تعاون سے اہم کامیاباں حاصل کرچکے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سی پیک معاہدے کے 10 سال مکمل ہونے پر جشن منایا گیا،دونوں ممالک کے رہنما باہمی مشاورت سے سی پیک منصوبہ کی ترقی پر اتفاق کرچکے،چین پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لیے تیار ہے،باہمی مشاورت سے طے شدہ منصوبوں میں تیزی لائی جائے گی۔