دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں فروری کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 1.72فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق فروری میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 301.6ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جوجنوری کے مقابلے میں 1.72 فیصد زیادہ ہے ۔ جنوری میں دبئی کام کرنے والے پاکستانیوں نے 296.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوفروری میں بڑھ کر301.6ملین ڈالرہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں دبئی سے ترسیلات زرکاحجم 2.320 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.2 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.472 ارب ڈالر کا زر مبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8 میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کاحجم 18.082 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 18.308 ارب ڈالر تھا۔