روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 7.478 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2020 کے بعد سے لےکر فروری 2024 کے اختتام تک روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے مجموعی طورپر 7.478 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق اس مد ت میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پارپاکستانیوں نے ملک میں مجموعی طور پر 837 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔
سمندر پار پاکستانیوں نے روایتی نیاپاکستان سرٹیفکیٹس میں 304 ملین ڈالر، اسلامی نیاپاکستان سرٹیفکیٹس میں 501 ملین ڈالر اور پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 32 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔