مدینہ منورہ میں رات بھر ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش کا سلسلہ نویں رمضان المبارک کی رات کوشروع ہوا، جو صبح کے اوقات تک جاری رہا۔
مسجدنبویﷺ میں ماہ مقدس کی مناسبت سےخصوصی عبادات جاری ہیں،رم جھم کے باجود زائرین نے عبادات جاری رکھیں۔
مسجد نبوی شریف میں بارش کی وجہ سے انتظامیہ نے خصوصی تدابیر اختیار کرلیں۔ زائرین مسجد نبوی شریف بارش کا لطف اٹھاتے رہے۔