وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے پاکستان متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتا ہے۔
پیر کے روز وزیر اعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملاقات کی اور انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا پاکستان یو اے ای کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
شہباز شریف کو یو اے ای کے سفیر نے دورہ متحدہ عرب امارات کی دعوت دی جسے قبول کر لیا گیا۔
وزیرا عظم نے صدر یو اے ای کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔