سابق تحصیلدار نجف حمید کو اینٹی کرپشن عدالت رولپنڈی کے احاطے سے گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نجف حمید کو درخواست ضمانت خارج ہونے پر محکمہ انسداد رشوت ستانی نے اینٹی کرپشن عدالت رولپنڈی کے کے احاطے سے گرفتار کیا، نجف حمید کو محکمہ انسداد رشوت ستانی کا عملہ حراست میں لیکر چکوال روانہ کردیا۔ انہیں کل جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا جائے گا۔
نجف حمید جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بڑے بھائی ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن چکوال میں ان کے خلاف فراڈ سیکشن 420.468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج ہے۔