بنگلہ دیش کے کھلاڑی تنظیم حسن ثاقب ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے سے باہر ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر تنظیم حسن ثاقب دائیں ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف چٹوگرام میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے سے باہر ہو گئے ہیں، 21 سالہ نوجوان کو اتوار کو ظہور احمد چودھری سٹیڈیم میں تربیتی سیشن کے دوران چوٹ لگی۔
ٹیم سلیکٹرز نے حسن محمود کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔
ٹیم کے فزیو بایجد الاسلام خان نے کہا تنظیم کو اپنے دائیں ہیمسٹرنگ میں درد اور تکلیف کا سامنا ہے، وہ آج ٹریننگ کے دوران کچھ بہتر محسوس نہیں کر رہے تھے اور کل کھیلنے کے لیے فٹ نہیں ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز فی الحال 1-1 سے برابر ہے، تیسرا ون ڈے پیر کو چٹاگرام میں کھیلا جائے گا۔
سری لنکا نے اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-1 کے مارجن سے اپنے نام کی تھی۔





















