مخصوص سیاسی جماعت نے شہداء کی حرمت پر ایک بار پھر وار کردیا۔
شہداء کسی بھی قوم کا سرمایہ اور فخر ہوتے ہیں مگر بدقسمتی سے مخصوص سیاسی جماعت شہداء کے تقدس کو پامال کرنے پر تلی ہوئی ہے، مخصوص سیاسی جماعت کا پرانا وطیرہ رہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے مذموم سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لئے شہداء کو نشانہ بنایا۔
گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے بزدلانہ وار کے نتیجے میں شہید ہونے والے آفیسرز اور جوانوں پر بھی مخصوص سیاسی جماعت سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے گھٹیا پروپیگنڈا جاری رکھا۔
سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس نے کل دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے آفیسرز اور جوانوں کی بے حرمتی کی، شہید کی شہادت کا عقیدہ ہمارے ملک اور قوم کے لیے ایک نشانی ہے اور انکی عظمت کو ثابت کرتا ہے۔
عوام کی طرف سے شدید رد عمل آنے پر سیاسی جماعت سے جڑے بے نامی اکاؤنٹ نے گھٹیا پوسٹ بعد میں ڈیلیٹ کر دیا، بے نامی اکاؤنٹ کے نیچے سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس نے شہداء کے خلاف گھٹیا ترین زبان استعمال کی۔
مخصوص سیاسی جماعت کے شر پسند عناصر پہلے بھی شہداء کا تمسخر اڑا چکے ہیں، میانوالی ایئر بیس پر ٹی ٹی پی کے حملے پر بھی مخصوص سیاسی جماعت کی جانب سے منفی اور پاکستان مخالف بیانیہ سامنے آیا تھا، وہ جوان جنہوں نے جان پر کھیل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا مخصوص سیاسی جماعت کے ملک دشمن عناصر نے انکو بھی نہ بخشا۔
26 یاد رہے کہ ستمبر 2022 کو لسبیلہ بلوچستان میں فوج کے افسروں جوانوں کی شہادت پر بھی مخصوص جماعت کے شرپسندوں نے مذاق اڑایا، پاک فوج کا ہیلی کاپٹر تباہ ہو یا افسر شہید ہوجائیں مخصوص سیاسی جماعت کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ اس کے پوشیدہ عزائم کو بے نقاب کرتا ہے۔