عالمی و مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپےکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، 24کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 227500 روپے پرآگئی۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونےکی قیمت میں 9 سو روپےکی کمی کےبعد قیمت 1 لاکھ 95 ہزار 45 روپے ہوگئی، انٹرنیشنل مارکیٹ میں 13 ڈالر کم ہوکرفی اونس سونے کے ریٹ 2175 ڈالر پر آگئے۔