وزارت توانائی کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،336ایف آئی آرز درج کرلی گئیں۔
آئیسکو ترجمان کے بیان کے مطابق آپریشن ٹیموں کو پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل ہے،اس جاری مہم کے دوران اب تک مختلف ٹیرف کے 62 ہزار سے زائد میٹرز چیک کئے گئے۔
ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 1082 صارفین کو بجلی چوری سلو اور ٹمپرٹ میٹرز کی بنیاد پر 15 لاکھ 65 ہزار یونٹس چارج کیا گیا اور7 کروڑ 21 لاکھ سے زائد کے جرمانے، 336 ایف آئی آرز کا اندراج جبکہ بجلی چوری کرنے کے جرم میں 28 بجلی چوروں کو پولیس نے گرفتار کیا۔
ترجمان نے کہاکہ آئیسکو ریجن سے چوروں کے خاتمے تک کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ترجمان نے کہا کہ بجلی چوری کی اطلاع 03195991304 یا ہیلپ لائن نمبر 118 پر دیں۔