آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹرمیتھیو ویڈ نے ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آسڑیلوی وکٹ کیپر ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد اب شیفلڈ شیلڈ ٹرافی کا فائنل میتھیو ویڈ کے فرسٹ کلاس کریئر کا آخری میچ ہوگا۔
میتھیو ویڈ وائٹ بال کرکٹ کھیلتے رہیں گےاور امریکا و ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کے اسکواڈ میں شامل ہونے کےلیے پُرامید ہیں،میتھیو ویڈکا کہنا ہےکہ میں وائٹ بال کرکٹ خصوصی طور پر بی بی ایل میں زبردست فام دکھانا چاہتا ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ ریڈ بال فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ مجھے خود کو مضبوط رہنے کا موقع دے گی،اس سے قبل میتھیو نے شیلڈ فائنل میں شرکت کے لیے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنی آمد ملتوی کر دی تھی۔
واضح رہے کہ میتھیو ویڈ نے 2012ء سے 2021ء تک 36 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔