قتل کے مقدمے میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان سعودی عرب سے گرفتار کر کے لاہور پہنچا دئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار اشتہاری ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے، ملزمان کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا جن میں سلطان خان اور سائر علی شامل ہیں واضح رہے کہ ملزم سلطان خان کے خلاف سال 2021 میں گدائی پولیس اسٹیشن ڈی جی خان میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا۔
جبکہ ملزم سائر علی سال 2023 سے کریاں والا پولیس اسٹیشن کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ دونوں ملزماں قتل کر کے بیرون ملک فرار یو گئے تھے۔ ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹس جاری کئے جس کے بعد انٹرپول نے ملزمان کو گرفتار کیا اور پاکستان میں حکام کے حوالے کیا۔ بعد ازاں ملزمان کو لاہور پہنچنے پر ائرپورٹ پر ہی متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کا کہناتھا کہ انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔