خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں جنگلات میں اضافے کے لئے بلین ٹری پلس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔جس کیلئےوزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے حکام کو فوری طور پر ابتدائی کام مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکی زیر صدارت محکمہ جنگلات وجنگلی ماحول کااجلاس ہوا۔جس میںصوبے میں بلین ٹری پلس منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،وزیر اعلیٰ نے جنگلات کی کٹائی روکنے اور ریونیو بڑھانے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل کی ہدایت کی۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ماہی پروری کےفروغ کیلئےقابل عمل تجاویزاورایکشن پلان تیارکیاجائے،جنگلات کی غیرقانونی کٹائی روکنےکیلئےجرمانے کی شرح کوبڑھایاجائے،جرمانوں کی رقم کاٹی گئی لکڑی کی قیمت سے زیادہ ہونے چاہیے۔
اجلاس میں ٹمبراسمگلنگ روکنےکیلئےچیک پوسٹوں پرسی سی ٹی وی کیمرےنصب کرنےکابھی فیصلہ کیا گیا۔