سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اٹک جیل میں موجود چیئرمین پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل منتقل نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت کے سامنے بیان میں اٹک جیل سے منتقل نہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل نہیں جانا چاہتا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد کے تمام انڈر ٹرائل قیدی اڈیالہ جیل میں ہوتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں کیوں رکھا گیا ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دگل نے مؤقف اپنایا کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت عدالتی آرڈر جیل بھیجنے کا تھا۔ جسٹس عامر فاروق نے بولے توشہ خانہ کیس میں اصل آرڈر اڈیالہ جیل میں رکھنے کا تھا۔ وہ سزا بھی معطل ہو چکی۔
چیف جسٹس صاحب کی عدالت نے خان صاحب کو اڈیالہ جیل منتقلی کا حکم کیا ہے اور یہ دو تین احکامات بھی کیے ہیں کہ جو ان کی انٹائٹلمنٹ ہے اس کے مطابق ان کو کلاس فراہم کی جائے گی۔ جیل مینوئل کے تحت اپنے اخراجات پہ خان صاحب کو یہ سہولیات فراہم کروائیں گے۔