انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 2 پیسےمہنگا ہو کر 279 روپے 10 پیسےکاہوگیا۔گزشتہ روزکاروبار کےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر 279 روپے 8 پیسے کا تھا۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کےتیسرے روز کے آغاز پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،اسٹاک ایکسچینج میں 65 ہزارپوائنٹس کی حدبحال ہوگئی۔
کےایس 100انڈیکس 200 پوائنٹس اضافےسے65002پوائنٹس پرٹریڈ کررہا ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پہ اسٹاک مارکیٹ 64 ہزار 810 پر بند ہوئی تھی۔