راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدیوں اور حوالاتیوں کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قیدیوں اور حوالاتیوں سے ملاقات پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے حکمنامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکمنامے کا اطلاق بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی ملاقاتوں پر بھی ہوگا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق آج کسی قیدی یا حوالاتی کی عزیز و اقارب سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔
حکام نے بتایا کہ فیصلہ مختلف انٹیلیجنس معلومات کی بناء پر کیا گیا ہے، اڈیالہ جیل کے قریب سے چند دن قبل 3 دہشت گرد گرفتار کئے گئے تھے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے اڈیالہ جیل کے نقشے، دستی بم اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد ہوئے تھے۔