رمضان کے پہلےروز پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار ہے، اسٹاک مارکیٹ 65 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکی
وفاقی کابینہ کی تشکیل کے باوجود اسٹاک مارکیٹ فروخت کے دباؤ میں ہے،کاروباری ہفتے کےدوسرے روزاسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا جارہا ہے،کے ایس 100 انڈیکس 915 پوائنٹس گر کر 64827 پوائنٹس پر آ گیا۔
اسٹاک بروکرز کےمطابق رمضان میں سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو رہے ہیں۔گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ 65 ہزار 755 پوائنٹس ریکارڈ کیے گئے۔