وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں مثبت صحافت کے فروغ کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر عطاء تارڑ نے وزارت اطلاعات ونشریات میں ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور وزارت اطلاعات آمد پر وفاقی سکریٹری سمیت دیگر افسران نے ان کا کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ ان کی وزارت کے دروازے صحافیوں کے لیے کھلے رہیں گے۔
عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ مثبت صحافت کے فروغ اور حکومت و میڈیا کے تعلقات مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، حکومتی اقدامات اور پالیسیاں عوام تک پہنچانے کے لئے میڈیا سے مل کر کام کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے ، بہتر طریقے سے نبھائیں گے۔