اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہاہے کہ جب سے چوتھے نمبر پر کھیلا ہوں، پرفارمنس ہوئی ہے،اگرچوتھے نمبرپرموقع ملا تو ضرورموقع کا فائدہ اٹھاؤں گا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ملتان سلطانز کے خلاف کامیابی سمیٹنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیسی ٹیم ہے ویسی پرفارمنس نہیں دے پائے،ہرمیچ میں بہترکرکٹ کھیلی،ملتان سلطان کےپاس چیمپئن کھلاڑی ہیں،کولن منرو کی انجری کا معلوم نہیں لیکن دودھ اورہلدی دیتے رہیں گے، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا پچ روایتی تھا، شاداب خان
فہیم اشرف اورعماد وسیم سے ٹورنامنٹ کےآغازمیں پرفارمنس نہیں ہوپائی،عماد وسیم نے میچز جتوائے ہیں،ان کوسپورٹ کرنا چاہیے، جب سے چوتھے نمبر پر کھیلا ہوں، پرفارمنس ہوئی ہے،اگرچوتھے نمبرپرموقع ملا تو ضرورموقع کا فائدہ اٹھاؤں گا، بولنگ میں محنت کر رہا ہوں، محنت کا پھل کبھی نہ کبھی ضرور ملےگا۔