سوشل میڈیا پر خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کے ملزم کو عارف والا سے گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم فیصل حبیب کو ایف آئی اے سائبر کرائمز نے کارروائی کرکے گرفتار کیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز واٹس ایپ پر وائرل کی تھیں، ملزم نے متاثرہ خاتون کے نام سے سوشل میڈیا اکاونٹ بھی بنا رکھے تھے اور متاثرہ خاتون کو قابل اعتراض مواد کی آڑ میں دھمکیاں دے رہا تھا ۔ ملزم سے تین موبائل فون،یو ایس بی،مائیکرو کارڈ اور ب12سمز بھی برآمد کی گئی ہیں ۔