اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم رمضان المبارک کو تمام بینک عوامی لین دین کےلیے بند رہیں گے جبکہ ملازمین کو زکوٰۃ کی کٹوتی کیلئے دفتر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے یکم رمضان المبارک کو بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو عوام سے لین دین کے لیے تمام بینک بند رہیں گے۔
حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کر دیا
اسٹیٹ بینک کےمطابق یکم رمضان المبارک کو زکوٰۃکی کٹوتی کے لیے ’’بینک تعطیل‘‘ ہوگی، تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین نہیں کریں گے۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں،مائیکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لیے دفتر میں حاضر ہوں گے۔