بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم جوان نے ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا۔ یہ ان کی رواں سال ایک ہزار کروڑ روپے کمانے کا اعزاز حاصل کرنیوالی دوسری فلم ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے بعد جوان نے بھی ایک ہزار کروڑ روپے کا بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
شاہ رخ خان کی 2023ء کی یہ دوسری فلم ہے، جس نے اکایک ہزار کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل جنوری میں ریلیز ہونیوالی فلم پٹھان بھی ایک ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔
فلم جوان نے صرف 18 دنوں میں ایک ہزار کروڑ کمائی کا ہندسہ عبور کیا، فلم ڈائریکٹر ایٹلی نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ خدا ہم پر بہت ہی زیادہ مہربان ہے، مداحوں کا شکریہ۔
پروڈکشن ہاؤس ریڈچلی نے چند سیکنڈ کا ویڈیو شیئر کیا، جس میں بتایا گیا کہ فلم نے دنیا بھر میں ایک ہزار 4 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے، جو خود ایک ریکارڈ ہے۔
سوشل میڈیا پر مداحوں نے کنگ خان کو سراہتے ہوئے لکھا کہ شاہ رخ خان، ایٹلی اور میوزک کمپوزر کی شاندار فلم جلد ہی ایک ہزار 500 کروڑ کا سنگ میل بھی عبور کرے گی۔
بالی ووڈ فلم جوان میں شاہ رخ خان، نین تارا اور وجے سیتھوپتی نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔