گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما صدر الدین شاہ راشدی نے کہاہے کہ ہم اتوار کو تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کی حمایت کرتےہیں۔
جی ڈی اے اور اتحادی جماعتوں کے رہنماوںکا فنکشنل ہاؤس کلفٹن میں اجلاس ہوا جس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ تاریخ کے بدترین الیکشن ہوئے،ہم اس کو تسلیم نہیں کرتے، الیکشن میں ووٹ کام نہیں آیانوٹ کام آگیا،صاف ظاہر ہوتا ہے کسی نے مینڈیٹ کوچوری کرنےمیں کسر نہیں چھوڑی، الیکشن 8 فروری کوتھا اس کے رزلٹ کو آتے ہفتے گزرگئے،اتوارکوہونیوالےپی ٹی آئی کے احتجاج کی کال کی حمایت کرتے ہیں، جن کے لاکھ ووٹ نہیں تھے ان کو کرسی مل گئی، ہم شاید نالائق ہیں اسلئے ہمیں پیچھے چھوڑ دیاگیا، ایک چیزتوطےہے،آپ پروائس رائےلایا جا رہا ہے، ہماری مشترکہ جہدوجہد کا مقصد عوام کواسکامینڈیٹ دلاناہے۔