پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ن لیگ کا بیانیہ واضح ہے، پاکستان کو پھر سے24 ویں معیشت بنانا ہے۔
لندن میں ن لیگ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ میاں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے،اورمیں بدھ کو واپس پاکستان جا رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا بیانیہ بڑا واضع ہے،پاکستان کو واپس 24ویں معثیت بنانا ہے، اگر عوام نے موقع دیا تو نواز شریف کی قیادت میں پاکستان واپس ترقی کرے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت سنبھالنے سے پہلے پاکستان کا ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ سو فیصد تھا،بین الاقوامی اور کچھ اندرونی قوتیں پاکستان کو سری لنکا بنانا چاہتی تھی ،ہماری جنگ پاکستان کو بچانے کی تھی ۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے 21 اکتوبر کو نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کر رکھا ہے اور یہ بھی اعلان کیا جاچکا ہے کہ نواز شریف آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن جانب سے وزیراعظم کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔