خیبر پختونخوا میں امن کے قیام کے لئے کام کرنے والی ایف سی نارتھ کی خواتین سولجرز کو خواتین کے خصوصی دن کے موقع پر قوم سلام پیش کرتی ہے۔
پاک فوج کے شانہ بشانہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لئے فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ کا اہم کردار ہے اور خیبر پختونخواہ میں امن کے قیام کے لئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین سولجرز نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
گذشتہ دو دہائیوں کے دوران فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کی خواتین سولجرز نے نہایت جرات اور جفاکشی سے امن کے قیام کے لئے مردوں کے شانہ بشانہ کام کیا۔
دلیری اور جرات سے فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کی خواتین نے نہ صرف سخت ملٹری ٹریننگ مکمل کی بلکہ دشوار گذار علاقوں میں بھی وطن کے دفاع کے لئے متحرک ہیں۔
چترال سے لے کر باجوڑ اور خیبر سے لے کر وزیرستان تک، قوم کی یہ قابل فخر خواتین ملک کا دفاع کر رہی ہیں۔
آج پوری قوم ان بہادر بہنوں، اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔





















