احتساب عدالت نے قائد ن لیگ نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادوں کی دائمی وارنٹ گرفتاری معطلی کیلئے درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔
احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے ، عدالت نے14مارچ تک کیلئے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کیے۔
خیال رہے حسن نواز اور حسین نواز نے وارنٹ معطلی کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا، ایون فیلڈ،فلیگ شپ اورالعزیزیہ ریفرنسز میں وارنٹ معطل کرنے کی درخواستیں دائر کی گئیں تھیں۔