پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے ایڈیشن 9 کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ آفیشلز کی جانب سے عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔
مشکوک باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے عثمان طارق مزید نہیں کھیل سکیں گے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ عثمان طارق کا باولنگ ایکشن پندرہ ڈگری سے زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ بدھ کے روز کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے 22 ویں میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں گلیڈی ایٹرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔