گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اشیاء کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے آرڈیننس جاری کردیا۔
منگل کے روز گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے اشیاء کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے آرڈیننس جاری کیا ہے جس کے تحت صوبائی سطح پر اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے کونسل بنے گی۔
آرڈیننس کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں کمیٹیاں بنا کراشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کریں گے۔
آرڈیننس کے تحت خلاف ورزی کرنے پر 3 سال قید اور1 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی ہوگا۔