پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی قانونی ٹیم کے جائزے کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ دوبارہ بحال ہونے کا امکان ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کرنے پر حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ منسوخ کر دیا گیا تھا اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی جانب سے فاسٹ باؤلر پر تنقید بھی کی گئی تھی۔
دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر کو فی الحال پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز لاہور قلندرز نے سائن کیا ہے اور ٹیم کے مالک نے ان کے ساتھ پی سی بی کے سلوک پر تنقید بھی کی ہے۔
قومی ٹیم کے لیے دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے رؤف کو 2024 کے وسط تک کسی بھی غیر ملکی لیگ میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ حارث رؤف پی ایس ایل کے دوران کندھے کی انجری کا شکار بھی ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مبینہ طور پر وہ 6 ہفتوں تک گراؤنڈ سے باہر رہیں گے۔
حارث رؤف 2024 میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔