مصری عدالت نے اخوان المسلمون کے سربراہ سمیت 58ارکان کو سزائیں سنادی ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کی ایک فوجداری عدالت نے کالعدم مذہبی جماعت اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع، قائم مقام سربراہ محمود عزت، محمد البلتاجی، عمر زکی، اسامہ یاسین، صفوت حجازی، عاصم عبدالماجد اور محمد عبدالمقصود کو ‘منصہ‘کیس میں سزائے موت سنائی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس کیس میں 37 ملزمان کوعمر قید اور 21 دیگر رہا کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ چھ مدعا علیہان کو 15 سال قید با مشقت اور سات کو 10 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی۔