پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او ) کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 15فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
اوسی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پی ایس او کے 5.08ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی 5.95 ملین ٹن کے مقابلہ میں 15 فیصد کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق فروری میں پی ایس او کے 0.57 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو جنوری کے مقابلہ میں 14 فیصد کم ہے۔ جنوری میں پی ایس او کے 0.66 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پی ایس او کے 2.17 ملین ٹن پٹرول ، 2.25 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.17 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس او کے 2.24 ملین ٹن پٹرول ، 2.42 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.83ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔