رہنما تحریک انصاف علی محمدخان کا کہنا ہے کہ کل رات محموداچکزئی کے گھر پر چھاپہ مار کر زیادتی کی گئی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان میں علی محمد خان نے کہا کہ کل رات محمود خان اچکزٸی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، سیاسی اختلاف ہوسکتا ہے لیکن ایسے ہتھکنڈوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔ چاہتے ہیں آئین کے مطابق ملک کو چلائیں۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کو صدر منتخب کرائیں گے، ہمیں امید ہے حق کی جیت ہو گی اور اچھا مقابلہ ہو گا، فارم45کے ووٹ سے محمود اچکزئی کو صدر بنائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسیری کے دنوں میں جیل سے بڑا پیغام دیا، بانی پی ٹی آئی نےجیل سے سیاسی استحکام کا پیغام دیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتا۔ امید ہے اس بارحق کے راستے پر مولانا فضل الرحمان بانی پی ٹی آٸی کا ساتھ دیں گے۔
علی محمد خان نے کہا کہ اداروں کیلئے ہمارے دل میں بہت عزت ہے، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ مل بیٹھ کر پارلیمنٹ میں مسائل کا حل کرسکتے ہیں۔